مہر خبررساں ایجنسی نے نیویارک ٹائمز کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب سے منسلک وہابی دہشت گرد تنظیم داعش لیپ ٹاپ بم بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔ امریکی اخبار کی رپورٹ کے مطابق لیپ ٹاپ بم بنانے کا مقصد پروازوں کو نشانہ بنا نا ہے۔نیو یارک ٹائمز کے مطابق یہ رپورٹ اسرائیلی حکومتی ہیکرز کے دعوؤں کی بنیاد پر شائع کی گئی۔ اسرائیلی ہیکرز نے یہ معلومات داعش کے نیٹ ورک تک رسائی کے بعد حاصل کی ہیں۔رپورٹ کی بنیاد پر امریکہ نے 21 مارچ کو طیاروں میں لیپ ٹاپ اور دیگر برقی آلات لے جانے کی پابندی عائد کی تھی۔امریکہ میں پابندی لگنے کے بعد برطانیہ نے بھی پروازوں میں لیپ ٹاپ لے جانے پر پابندی عائد کردی تھی۔
امریکی اخبار کے مطابق وہابی دہشت گرد تنظیم داعش لیپ ٹاپ بم بنانے کی تیاریاں کررہی ہے۔
News ID 1873161
آپ کا تبصرہ